بھارت سے پاکستان کے علاقے میں عجیب مخلوق گھس آئی، شدید خوف و ہراس پھیل گیا

صور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے پاکستان کے علاقے میں عجیب مخلوق گھس آئی، شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔۔قصور میں بھارت سے داخل ہونے والی مخلوق نے خوف و ہراس پھیلا دیا، محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق بھارت کی سرحد سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والی مخلوق بظاہر ایک لنگور ہے، تاہم اسے پکڑنے میں تاحال کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قصور کے شہر میں پاک بھارت سرحد پر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے علاقے سے پاکستان میں ایک عجیب مخلوق داخل ہوئی ہے۔ اس مخلوق نے لوگوں میں کوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ بظاہر بھارت سے پاکستان کے علاقے میں داخل ہونے ہونے والی مخلوق ایک لنگور ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تاحال اس مخلوق کو پکڑنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ بظاہر لنگور معلوم ہونے والی اس مخلوق کو جلد سے جلد پکڑ لیا جائے۔

جبکہ اس مخلوق کی جانب سے تاحال کسی شہری کو نقصان پہنچانے کا بھی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ تاہم محکمہ وائلڈ لائف کی سرچ ٹیمیں اس مخلوق کی تلاش میں مسلسل مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ پاک بھارت سرحدی علاقے کے مکین اکثر شکایت کرتے ہیں کہ بھارت سے اکثر خطرناک قسم کے جانور پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد ان کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ سرحدی علاقوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسے خطرناک جانوروں کو بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ پر پاکستان کےآبادی والے علاقوں کی جانب بھیجا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں