مرد خوبصورت خواتین کا سامنا کیوں نہیں کر سکتے؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کچھ مرد حضرات ذیادہ سوشل ہونے اور بالخصوص خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں اورہاتھ پاؤں چھوڑ بیٹھتے ہیں ان کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ لوگ ایک خاص قسم کے فوبیا کا شکار ہوتے ہیں۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ مردوں کے اس قسم کے خوف کو جینوفوبیا کہا جاتا ہے جو انہیں دوسروں اورخاص طور پر خوبصورت خواتین کا سامنا کرنے سے ہچکچانے پر مجبور کرتا ہے۔

ماہرین اس ڈر یا خوف کی مختلف وجوہات بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ خوف ایک قسم کا معاشرتی دباؤ ہوتا ہے جس کی وجہ سے مرد خواتین کی موجودگی میں پریشان اور گھبرایا ہوا محسوس کرتے ہیں۔اس کی وجوہات بتاتے ہوئے ماہرین کہتے ہیں کہ ان مردوں کے ساتھ ماضی میں ہوا دھوکہ انہیں تمام خواتین کے بارے میں منفی رویہ رکھنے پر مجبور کرتا ہے۔اسکول میں خواتین اساتذہ کی ڈانٹ ڈپٹ یا گھر میں ماں اور بہنوں کی بے۔

جا سختی بھی اس قسم کے روئے کو جنم دیتی ہے۔ماہرین کے خیال میں مردوں کے رویے پر سب سے ذیادہ اثر ماضی میں کسی عورت کی طرف سے دھوکہ یا بے وفائی کی وجہ سے ہوتا ہے جس کے بعد وہ خواتین پر بھروسہ کھو دیتے ہیں اور ان کی موجودگی میں پریشان ہوتے ہیں اور گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔انسانی نفسیات کے مطابق مردوں کے اس رویے کو نفرت سے تعبیر نہیں کیاجا سکتا کیونکہ اس ڈر یاخوف کے پس پردہ کچھ محرکات ہوتے ہیں جنہیں پیار اور توجہ سے باآسانی ختم کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں