خدا نے آپ کو رحمتہ العالمین کا لقب دیا۔۔۔!! ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رمیش کمار نے” مدحت رسول ﷺ “میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا

خدانےخودآپ کورحمت للعالمین کالقب دیا،رحمت للعالمین نےبتایا کہ اس دنیا میں ہر ایک آدمی کےکیا فرائض ہوتےہیں،رمیش کمار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حکومتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے رسول اللہ ﷺ کی مدحت میں شاندار الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدانےخودآپ کورحمت للعالمین کالقب دیا،رحمت للعالمین نےبتایا کہ اس دنیا میں ہر ایک آدمی کےکیا فرائض ہوتےہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رسول اللہ حضرت محمد ﷺ کی تعریف کرتے ہوئے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وہ کرتار پور بارڈر کھولنے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر واضح کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ کرتارپوربارڈرکاکھولنا پاک بھارت تعلقات میں اس سےاچھی بات نہیں ہوسکتی۔عمران خان کی جانب سےکرتارپوربارڈرکھولناسکھ اورہندوبرداری کیلیےبہت اچھی بات ہے۔ ہمیں رحمت اللعالمین کی باتوں کوعام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپﷺپوری دنیا کےلیے رحمت اللعالمین بن کر آئے تھے۔ 2دن پہلےرحمت اللعالمین کانفرنس ہوئی،خدانےخودآپ کورحمت اللعالمین کالقب دیا۔

رحمت اللعالمین نےفرمایا تھا کہ غیرمسلموں کےساتھ کیسےچلناہے۔ہمیں رحمت اللعالمین کی باتوں کوعام کرنا ہے۔آپﷺنےاپنےاوپرتکلیفیں سہہ کرہمارےلیےایک روشن مشعل دےکرگئے۔وزیراعظم بھی یہی کہتےہیں کہ ہمیں میثاق مدینہ کا رول ماڈل بننا ہے۔قائداعظم کابھی یہ خواب تھاکہ مدینہ کےبعدیہ ایک رول ماڈل ریاست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکیطرح دیگرصوبوں میں کانفرنسزکرکےعراق کےاسکالرزکودعوت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں