پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کی مسقط لینڈنگ ، مسافر حیران و پریشان

کراچی (اردو نیوز) پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز مسقط لینڈ کر گئی جس کے بعد مسافر عالم حیرانی میں پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 کو لاہور سے کراچی جانا تھا لیکن پرواز کراچی جانے کی بجائے عمان کے شہر مسقط میں لینڈ کر گئی ۔ مسقط میں لینڈ کرنے والا طیارہ بوئنگ (ER 340-777) ہے۔

مسقط پہنچنے پر مسافروں کو جب علم ہوا تو طیارے میں سوار تمام مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ۔ مسافروں نے اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ سے جواب بھی طلب کیا۔ مسافروں کی جانب سے وضاحت مانگنے پر تاحال پی آئی اے کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔ گذشتہ رات مذکورہ پرواز کو لاہور ائیر پورٹ سے کراچی کے لیے 9 بجے روانہ ہونا تھا۔
لیکن پرواز آج علی الصبح روانہ ہوئی۔

لیکن حیران کُن بات یہ کہ پرواز کو کراچی لینڈ کرنے کی بجائے مسقط میں لینڈ کیا گیا۔ طیارے میں موجود مسافر مسقط میں پھنس چکے ہیں اور مزید یہ کہ ان میں سے کسی کے پاس بھی اپنے اہل خانہ یا دوست احباب سے رابطہ کرنے کا کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں آج سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے پیش نظر 900 سے زائد پولیس اہلکاران کو تعینات کیا گیا ہے۔ البتہ اگر پی آئی اے کی بات کی جائے تو پی آئی اے نے مسافروں کو مشکل میں ڈالنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں