مانسہرہ میں پراسرار کنواں دریافت، کئی دستی بم برآمد

مانسہرہ (اردو نیوز) مانسہرہ میں پراسرار کنواں دریافت ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے تھانا خاکی کےعلاقے پلیسر میں مقامی افراد کی جانب سے صفائی کے دوران ایک کنواں دریافت ہوا۔

اہل علاقہ کی جانب سے جب کنویں کی صفائی کی گئی تو اس میں سے کچھ دستی بم برآمد ہوئے۔ دستی نم برآمد ہونے کے بعد اہل علاقہ نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جب کنویں کی صفائی کی تو اس دوران مزید کئی دستی بم برآمد ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں