نیشنلٹی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوجائے تو یہ روحانی تسبیح پڑھیں،بڑی سے بڑی مشکل بھی ٹل جائے گی

سوال۔مجھے بارسلونا آئے ہوئے سات سال ہونے کو ہیں ۔اب میری عمر اکتیس سال ہوچکی ہے ،ابھی تک لیگل نہیں ہوسکا حالانکہ میں نے اپنے کاغذات تیار کرانے میں کوئی غلطی نہیں کی ۔مگر جب بھی مجھے امید ہوتی ہے کہ میرا کیس فائنل ہوجائے گا کوئی نہ کوئی مسئلہ ہوجاتا ہے ۔کئی بار وہ افسر ہی بدل گیا جو میری تحقیقات کررہا ہوتا تھا ۔عجیب سے واقعات رونما ہوجاتے ہیں ۔میں لوکوتوریو پر کام کرتا ہوں ،بہت زیادہ محنت کے باوجود مجھے اسکی اجرت نہیں ملتی۔میرا استخارہ کرکے بتائیں کہ میری راہ میں رکاوٹ کیا ہے ۔(محسن علی۔بارسلونا)

جواب۔استخارہ میں آپ کے حالات کی جو نشاندہی ہوتی ہے ،وہ تعجب میں مبتلا کرتی ہے ۔آپ کا کوئی راز دار یا قریبی ساتھی آپ کے معاملات خراب کرنے کا باعث بن جاتا ہے ۔یہ معلوم کریں کہیں آپ نے اپنی ذاتی معلومات میں کسی کو رازدار تو نہیں بنا رکھا ۔ اس مسئلہ کا حل نکال کر آپ سپین کی نیشنیلٹی لینے میں کامیاب بھی ہوں گے اور مستقبل بھی خوشگوار ہوگا ۔آپ یہ تسبیح پڑھا کریں تاکہ آپ کی آستین میں چھپا ہوا دشمن اپنی حرکتوں سے تائب ہوجائے اور نیشنیلیٹی کی راہ میں حائل رکاوٹ جو بھی آئے گی ،دور ہوجائے۔ یا باسط یاجبار روزانہ اکیس سو باردل میں پڑھیں اول آخر درود پاک سات سات بار۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں