ایک ہی دن میں ڈھائی ارب کی شاپنگ کرنے والی خاتون نے پوری دنیا کی کرائم ایجنسیوں کو ہلا کر رکھ دیا، یہ عورت کون ہے؟

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کی شاپنگ نے نیشنل کرائم ایجنسی کو اس وقت چکرا کر رکھ دیا جب انھیں معلوم ہوا کہ شاپنگ ڈھائی ارب روپے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں انسدادِ جرائم کے لیے قائم قومی ادارے کو ایک خاتون کی بھاری شاپنگز نے چکرا کر رکھ دیا معلوم ہوا کہ خاتون نے ایک شاپنگ کے لیے 35 کریڈٹ کارڈز بھی استعمال کیےہیں.

شاپنگ کرنے والی خاتون نے ایک ہی دن میں ایک لگژری شاپ سے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز (تقریباً ڈھائی کروڑ روپے) کے زیورات خریدے، اس شاپنگ کے لیے خاتون نے پینتیس کریڈٹ کارڈز استعمال کیے۔

خاتون ایک غیر یورپی ملک کے اسٹیٹ بینک کے سابق چیئرمین کی بیوی ہے، خاتون سے نیشنل کرائم ایجنسی نے پوچھ گچھ بھی کی۔

خاتون کا لندن میں ساڑھے سات ملین پاؤنڈ کا گھر ہے اور انھیں مہنگی اشیاء خریدنےکا شوق ہے وہ پرائیویٹ جیٹ پر سفر کرتی ہیں اور انھوں نے لندن کے ڈیپارٹمنٹ اسٹور ہیروڈز میں ایک بار ایک کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً ڈھائی ارب روپے) خرچ کیے۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے خاتون کے گرد قانونی گھیرا تنگ کرتے ہوئے خاتون کو اپنے اثاثوں کی تفصیل جمع کروانے کا حکم دیا ہے اور اگر وہ انھیں ثابت نہ کر سکیں تو اس خاتون کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی.