معروف پاکستانی گلوکار فخرعالم نے بڑے کام کا بیڑہ اُٹھا لیا ، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے چل نکلے

معروف پاکستانی شخصیت فخرعالم پوری دنیا کا ہوائی سفر کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے چل نکلے ۔ فخر عالم نے اپنی اس مہم کا نام مشن پرواز رکھا ہے اور سوشل میڈ یا پر اس مشن پرواز کو خوب سراہا جا رہا ہے ۔ مشن پرواز مکمل کرنے کے بعد فخر عالم پہلے پاکستانی ہونگے جنہوں نے یہ ہدف حاصل کیا ہو گا ۔ فضائی سفر کے حوالے سے دنیا میں معرف ترین ایمریٹس ائیر لائن نے بھی فخر زمان کو سراہا ۔ فخر عالم نے پرائیوٹ پائلٹ لائسنس حاصل کر رکھا اور انہوں نے مشن پرواز کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اپنے سفر کا آغاز کیا ہے ، اس سفر کے لیے فخر عالم کے مطلوبہ فلائینگ اوورز بھی مکمل ہیں ۔