وہ لڑکی جس کے جسم پر ایسی جگہ بال نکل آئے جہاں ہم میں سے کسی کے بھی نہیں آتے

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے چہرے پر داڑھی کے بال اگ آنا بھی اچنبھے کی بات ہے لیکن امریکہ میں ایک لڑکی کے جسم کے ایسے حصے پر بال موجود ہیں جہاں مردوں کے بھی نہیں ہوتے. ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سوپٹرا سسوفن نامی اس لڑکی کے پورے چہرے پر بال اگتے ہیں. اس کے رخسار، ناک، آنکھیں، ماتھا ہر عارض گھنے بالوں سے اٹا ہوا ہوتا ہے. 2010ءمیں اسے دنیا کی سب سے زیادہ بالوں والی لڑکی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا اور گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں اس کا نام درج کیا گیا.ڈاکٹروں کے مطابق اسے ’امبراس سنڈروم‘ (Ambras Syndrome)نامی بیماری لاحق تھی جو ’وروولف سنڈروم‘ بھی کہلاتی ہے.

اس بیماری میں انسان کے پورے جسم پر بال اگ آتے ہیں. یہ بیماری اس قدر کمیاب ہے کہ اب تک دنیا بھر میں اس کے صرف 50کیسز ہی سامنے آئے ہیں.رپورٹ کے مطابق بچپن میں اس کے والدین نے کئی بار لیزر کے ذریعے اس کا علاج کرایا جو بے سود رہا. تاہم اب اس نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اس کا چہرہ بالوں سے بالکل صاف ہو چکا ہے، جس پر صارفین بے حد حیران ہوئے لیکن کچھ دیر بعد لڑکی نے خود ہی راز افشاءکر دیا. اس نے بتایا کہ ”میرا کوئی علاج بھی کامیاب نہیں ہو سکا اور اب میں نے ’شیو‘ کرنی شروع کر دی ہے. یہ تصاویر میری پہلی شیو کے بعد کی ہیں.“