کھانا دیر سے دینے پر جھگڑا ، بیوی نے شوہر کو سر میں ڈنڈے مار کر قتل کر دیا

بھارتی ریاست گجرات میں کھانا دینے میں دیر پر جھگڑے کے دوران ایک خاتون نے اپنے شوہر کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کردیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے گاؤں راننگ پار کے رہائشی 45 سالہ جگدیش جھالا نے اپنی بیوی شانتا جھالا سے کھانا مانگا تو بیوی نے جواب دیا کہ کھانے میں تھوڑی دیر ہے جس پر جگدیش مشتعل ہوگیا اور بیوی سے جھگڑا شروع کردیا ۔ جھگڑے کے دوران شانتا جھالا نے موسل اٹھا کر اتنے زور سے جگدیش کے سر پر مارا کہ اس کی کھوپڑی چٹخ گئی اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے جگدیش کے 19 سالہ بیٹے کی درخواست پر شانتا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق جگدیش شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھا اور میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔