کیا آپ کی ہتھیلی پر بھی یہ نشان موجود ہے؟ ان لکیروں کا مطلب کوئی سنگین بیماری ہے یا دولت کی فراوانی ہے؟؟ وہ دلچسپ حقائق اور معلومات جن سے آپ

لاہور (ویب ڈیسک) انسانی ہاتھوں پر ابھاروں اور لکیروں کے علاوہ کئی چھوٹے چھوٹے نشان موجود ہوتے ہیں جو بے مقصد نہیں ہوتے جیسا کہ ہاتھوں پر مربع کا نشان پایا جاتا ہے۔ چار لکیروں کا مل کر بننا مربع کہلاتا ہے، اسے چوکور یا سکوائر بھی کہتے ہیں اور یہ ہاتھ کی کسی بھی جگہ اور لکیر پر ہوسکتے ہیں۔ یہ جہاں بھی ہوں گے ان کا مقصد اس لکیر کے ساتھ جڑا ہوا ہوگا۔جیسا کہ ماہرین دست شناس کی نظر میں جب ایسا مربع عمر کی لکیر سے باہر ہوا اور مریخ کے میدان کو چھوتا ہو تو اس کا مطلب ہوگا کہ ایسا فرد عمر کے اس حصے میں قید وبند کا سامنا کرے گا۔کسی الگ مقام پر بھیج دیا جانا، الگ مقام پر خود ہی زندگی بسر کر نا،بسا اوقات ضروری نہیں وہ جیل میں جائے گا بلکہ اس کے لئے اپنے معاشی گھریلو حالات بھی بندش لگا دیتے اور وہ ایک مخصوص دائرے میں رہتا ہے۔

۱۔ اگر مربع زحل پر ہو تو زندگی محرومیوں کا شکار رہتی ہے۔ زندگی میں بحران آتے ہیں۔ قسمت سوئی ہوتی ہے۔۲۔ اگر مربع سورج کے اْبھار پر ہو تو اس فرد میں مشہور ہونے کی تمنا ہوتی ہے۔۳۔ اگر عطار د پر ہو وہ فرد فطری طور پر مضطرب ہو گا۔ وہ سکون سے بہرہ ورنہ ہو گا۔ اْس کی سیمابی کیفیت اْسے چین نہ لینے دے گی۔۴۔ اگر مریخ پر ہو تو دشمنوں سے خطرہ ہو گا لیکن بچت ہو جائے گی۔۵۔ قمر پر ہو تو وہ فرد ضرورت سے زیادہ تخیل پرست ہو جائے گی۔ خیالات کی دنیا میں مگن رہے گا۔ وہ سفر اختیار کرنا پسند کرے گا۔استاد کیرو کی تحقیق بتاتی ہے کہ جب قلبی لکیر مربع سے گزرے تو سمجھئے اس فرد کی محبت اور پیار میں کوئی دھماکہ ہو گا۔ کسی سے محبت ہو گی تو ٹوٹنے کا خطرہ ہو گا کسی سے پیار ہو گا تو وہ ناکام ہو جائے گا۔ اگر یہ مربع قلبی لکیر پر ہو اور زحل کے نیچے ہو تو محبت میں کوئی بحران پیدا ہو گا۔ ناکامی ہو گی، نامرادی اور مایوسی ہو گی۔اگر عمر کی لکیر مربع سے ہو کر گزرے تو سمجھئے موت سے چھٹکارا وقتی طور پر ہوا۔

کوئی سخت بیماری آئی۔ فرد قربت الموت ہوا لیکن بچ گیا۔ کوئی حادثہ ہوا۔ موت سامنے نظر آئی۔ لیکن قسمت نے یاوری کی۔ بچنے کی امید نہ تھی لیکن بچ گیا۔ آپریشن ہوا خون ضائع ہو گیا۔ لیکن بروقت خون میسر آنے زندگی بچ گئی۔اگر زہرہ کے اْبھار پر مربع ہو اور زندگی کی لکیر کی اندرونی جانب ہو تو وہ مصیبت جو جذبات کی بنا پر آئی تھی اس کا سد باب ہو جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسا فرد محض جذبات پر ستی کی بنا پر کئی تکالیف میں مبتلا ہو گا۔ کوئی نہ کوئی ایسا راستہ نکل آئے گا کہ وہ مصیبت سے نکل آئے۔جب قسمت کی لکیر واضح تر مربع سے گزرے تو اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اس فرد کی زندگی میں کوئی بہت بڑا بحران ہو گا۔ ہو سکتا ہے کہ مالی نقصان ہو مال چوری ہو جائے۔ تجارت میں گھاٹا پڑ جائے۔ کوئی ڈاکہ پڑ جائے۔ مال ضائع ہو جائے۔ لیکن جب مربع بھی ہوا اور لکیر اس مربع کے ایک خط پر گزرے تو سمجھئے جو خطرہ درپیش تھا دور ہو گیا۔ اگر قسمت کی لکیر مربع کے درمیان آکر ٹوٹ بھی جائے تو کوئی بات نہیں۔ کوئی خطرہ لاحق نہ ہو گا۔

خطرہ درپیش ہو گا بھی تو دور ہو جائے گا۔اگر قسمت کی لکیر کسی مربع کے نزدیک گزر جاتی ہے اور کچھ نہ کچھ چھو جاتی ہے اور چھونے والی جگہ زحل کے اْبھار کے نیچے ہوتی ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ حادثہ سے وہ فرد بال بال بچے گا۔ عین ممکن ہے کہ حادثہ پیش آئے۔ نزدیکی ساتھی مر جائیں یا زخمی ہو جائیں اور ایسا فرد بچ جائے۔اگر مربع دماغی لکیر کی راہ میں ہو یا دماغی لکیر مربع کے اندر سے گزر جائے، تو سمجھئے کہ دماغ مضبوط ہے وہ کسی حادثہ سے بھی محفوظ رہے گا۔ لیکن اتنا ضرور ہو گا کہ اس وقت دماغ پر کچھ زور پڑے گا۔ دماغ تفکرات میں مبتلا ہو گا لیکن بچت ہو جائے گی۔ اگر ایک مربع زحل کے نیچے زندگی یعنی عمر کی لکیر پر پیدا ہو تو سمجھئے کہ دماغ کو کچھ خطرہ پیش تھا اور بچت ہو گئی۔ عین ممکن ہے کہ دماغ کو چوٹ لگے اور وہ سلامت رہ جائے۔