ایسا ملک جہاں جا کر رہنے والے کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ دیئے جائیں گے

روم (نیوز ڈیسک) کئی لوگ ہوں گے جو یورپ کا ویزا حاصل کرنے کے لیے رقم اٹھائے پھرتے ہوں گے۔ ایسے لوگوں کے لیے اٹلی سے ایک شاندار دعوت آ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ایک قصبے کی میئر نے اعلان کر دیا ہے کہ جو شخص بھی ان کے ہاں آ کر رہائش اختیار کرے گا اسے ہر ماہ اڑھائی لاکھ روپے مفت میں دیئے جائیں گے۔اس قصبے کا نام کینڈیلا ہے جو اٹلی کے پیوگلیا نامی خطے میں واقع ہے۔سے لوگوں کو یہ لالچ دینے کی وجہ یہ ہے کہ اس قصبے کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ چند سال قبل اس کی آبادی 8ہزار نفوس پر مشتمل تھی لیکن اب وہاں صرف2ہزار لوگ باقی رہ گئے ہیں اور میئر نکولا قصبے کو دوبارہ بارونق بنانا چاہتی ہیں۔تاہم یہ ذہن میں رکھیے کہ مفت ملنے والی رقم کی مقدار کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کتنے لوگ ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ کوئی اکیلا وہاں جائے گا تو اسے 800یورو(تقریباً 1لاکھ روپے) ملیں گے، دو لوگوں کو 1200پاؤنڈ (تقریباً 1لاکھ 48ہزار روپے) ،3لوگوں کو 1500پاؤنڈ (تقریباً 1لاکھ 86ہزار روپے) اور چار یا پانچ افراد کے خاندان کو 2ہزار یورو (تقریباً اڑھائی لاکھ روپے) دیئے جائیں گے۔ رقم حاصل کرنے کے لیے وہاں جا کر کرائے پر گھر حاصل کرنا ہو گا یا خریدنا ہو گا اور ایسی نوکری کرنی ہو گی جس کی سالانہ آمدنی 7500پاؤنڈ ڈتقریباً 9لاکھ 31ہزار روپے) ہو۔