پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، اس سال ستائیسویں رمضان کی شب کو مکہ معظمہ اور مسجد نبوی میں کتنے لاکھ لوگ آئے ؟جان کر آپکا دل بھی مچل اٹھے گا

جدہ (نیوزڈیسک) حرم شریف مکہ معظمہ اور مسجد نبوی الشریف مدینہ المنورہ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب قدر کو سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو ملین سے زائد نمازیوں اور عبادت گزاروں کا اجتماع تھا. دونوں حرمین شریفین کے صحن اور اطراف میں ہر طرف شمع توحید کے پروانے نماز تراویح اور قیام الیل کے بعد اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں برکتیں، رحمتیں اور گناہوں سے مغفرت طلب کرنے میں میں بڑے پیمانے پر آہ زاری میں مصروف رہے۔علماء کرام اس رات کی فضیلت کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس مبارک رات میں قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا اور فرمایا کہ یہ را ت ہزار رات سے بہتر ہے. سعودی حکام نے عبادت گزاروں اور زائرین کی سہولت، ارام اور سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے تھے.