ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر کا ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟

ممبئی: ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیلئے شادی کے بعد مہنگے ترین گھر میں شفٹ ہو گئے ہیں ،اور تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے جاری کر دیں۔ شادی کے بعد اب دونوں اسی گھر میں رہتے ہیں۔یہ35 ویں منزل پر واقع یہ اپارٹمنٹ سکائے بنگلوزکی تعمیرات کا حصہ ہے، جس کا شمار ممبئی کی اونچی عمارتوں میں ہوتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی بالکنی سے ساحل سمندر اور بحرہ عرب کا خوبصورت منظر بھی نظر آتا ہےممبئی میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شہر کے مہنگے ترین علاقے وورلی کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں جس کا ماہانہ کرایہ 15 لاکھ روپے ہے۔ گزشتہ دنوں ویرات کوہلی نے اس کی بالکونی سے سیلفی اپلوڈ کی جو وائرل ہو گئی۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما گزشت ہدنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریب اٹلی کے شہر میلان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں منعقد ہوئیں۔