مچھیرے نے مچھلی پکڑی، پھر جال سے نکال کر اس کا پیٹ کاٹا تو اندر کیا چیز تھی؟ دیکھ کر ہر کسی کی چیخیں نکل گئیں، یہ تو کبھی بھی نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

مچھلی کیا کھاتی ہے؟ اس سوال کا جواب شاید سب کو معلوم نا ہو لیکن یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ کم از کم چوہے نہیںکھاتی۔ اگر آپ کا بھی یہی جواب ہے تو ایک بار پھر سوچ لیجئے، ورنہ یہ ویڈیو دیکھ لیجئے جس میںایک مچھلی کے پیٹ سے ثابت چوہا برآمد کیا جا رہا ہے۔

یہ ویڈیو 42 سالہ مچھیرے رینی بوسکو المیڈا کی ہے جو مچھلی کے شکار پر گیا تو یہ عجوبہ بھی پکڑ لیا۔ دراصل یہ تاراہیرا نسل کی ایک عام مچھلی ہی ہے لیکن اس کا پیٹ جیسے پھولا ہوا تھا یہ یقینا ایک عجیب بات تھی۔ رینی نے اس مچھلی کا پیٹ چاک کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ پتا چلے کہ اس کے اندر کیا ہے، اورپھر وہ ناقابل یقین منظر سامنے تھا کہ جسے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔ جیسے ہی مچھلی کا پیٹ چاک کیا گیا تو اندر سے اتنا بڑا چوہا برآمد ہوا کہ وہاں موجود لوگوں کی چیخ ہی نکل گئی۔ مچھلی نے اس چوہے کو ثابت نگل لیا تھا، جس کا سائز مچھلی کے سائز سے کچھ ہی کم تھا۔

رینی نے اس واقعے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ”تاراہیرا مچھلی کا منہ بہت بڑا ہوتا ہے اور یہ عموماً کافی بڑی چیزیں کھا لیتی ہے لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ چوہا بھی کھا سکتی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ شاید مچھلی کو ہاتھ لگانے سے بھی گھبرانے لگیں گے۔ میں تو آئندہ اس نسل کی مچھلی کو کبھی نہیں کھاﺅں گا۔“