ایک ایسا زیرِ زمین شہر جو آج سے چار ہزار سال قبل بسایا گیا اور لوگ اب تک اس میں رہائش پذیر ہیں

چینی معاشرہ کئی عجائبات کا منبع ہے ۔ وہاں ایک ایسا زیرِزمین شہر بھی ہے جو آج سے چار ہزار سال قبل بسایا گیا اور لوگ اب تک اس میں رہائش پذیر ہیں ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تانبے کے دور کا یہ شہر چین کے مغربی صوبے ہینان میں واقع ہے اور اس کا نام سن مین ژیا (Sanmenxia) ہے ۔ اس میں 10 ہزار کے لگ بھگ گھر ہیں اور اب بھی وہاں 3 ہزار سے زائد لوگ رہائش پذیر ہیں جبکہ اس شہر کی باقی آبادی باہر جدید گھروں میں منتقل ہو چکی ہے ۔ چین میں زیرِزمین آبادیوں کی تاریخ چار ہزار سال قدیم ہے اور اس شہر کے علاوہ بھی ایسے کئی زیرِزمین گاﺅں ہیں جو اب تک آباد ہیں ۔ اس شہر میں جگہ جگہ اوپر سے چھت کھلی ہوئی ہے جہاں سے سورج کی روشنی اور ہوا اندر داخل ہوتی رہتی ہے ۔ سردیوں میں اس شہر کا درجہ حرارت 10 اور گرمیوں میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے ۔ اس شہر کو چین کا سب سے پراسرار شہر کہا جاتا ہے۔