پرندوں کے جھنڈ میں پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ

آسمان پر پرندوں کی طرح اُڑنے کا شوق اکثر لوگوں کو ہوتا ہے جسے پورا کرنے کیلئے وہ جان کی بازی لگا دیتے ہیں اور اگر اس شوق کی تکمیل ہوجائے تو پھر کیا ہی کہنے۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے ‘ہوراسیو لارن’نامی پیراگلائیڈر نے اپنے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے ‘ڈنمارک’ کا انتخاب کیا۔ ہوراسیو لارن نے نہ صرف لاکھوں پرندوں پر مشتمل جھنڈ کے درمیان پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ پرندوں کے بدلتے رُخ کے ساتھ خود بھی اُسی سمت خلا میں اُڑے جیسے پرندوں کے ساتھ سیر کر رہے ہوں ۔ ان کی اس دلچسپ سیر کا منظر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دلچسپ ویڈیو میں ہوراسیو لارن ‘ خطروں کے کھلاڑی’ کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے آسمان کی بلندیوں پر اپنے شوق کو پورا کیا۔