پتھروں کے انسانی زندگی پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟ ماہرین نے بتا دیا

انسان کے ماہ پیدائش کی وجہ سے اس کے پتھر کے بارے میں علم ہوتا ہے اور اس کا انسانی شخصیت اور زندگی پر اثر پڑتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کی تاریخ کے مہینے کے حساب سے آپ کا پتھر کون سا ہے۔ جنوری میں پیدا ہونیوالے افراد کا پتھر یا وقت (garnet) ہوتا ہے۔ یہ پتھر امن ، فلاح اور اچھی صحت کی نشانی ہے اور ساتھ ہی یہ دولت اور خوشی بھی لاتا ہے۔ فروری کے افراد کا پتھر نیلم (amethyst) ہے جو کہ بہادری اور مضبوطی کی نشانی ہے۔ عام لوگو ں کیلئے یہ پتھر خوشحالی کی علامت ہے۔ مارچ کے افراد کا پتھر آب بحر (aquamarine) ہوتا ہے اور ایسے افراد جب بھی سفر پر جاتے ہیں تو انہیں کامیابی ملتی ہے۔

اپریل کے افراد کا پتھر ہیرا (diamond) ہوتا ہے جو خوش بختی کی علامت اور بیماریوں کو ٹھیک کرنے کیلئے طاقتور سمجھا جاتا ہے مئی کے افراد کا پتھر مرت (emerald) ہوتا ہے جو بادشاہوں کا پتھر تھا اور بادشاہوں کی تدفین میں یہ پتھر ان کے ساتھ دفن کیا جاتا تھا۔ جون کے افراد کو موتی (pearl) پہننا چاہئے یہ زیورات میں استعمال کیا جاتا تھا ۔ یہ پتھر بھی کامیابی اور خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جولائی کے افرادکا پتھر روبی ہوتا ہے جوتحفظ کی علامت ہے اور اس پتھر کے حامل افراد دوسرو ں کو تحفظ دیتے ہیں۔ اگست کے افراد کو (peridot) کا پتھر پہننا چاہئے اور قدیم مصری دور میں اسے سورج کا پتھر کہا جاتا تھا۔

ستمبر کے افراد کا پتھر نیلم (sapphire) ہے جو کہ دماغ کو طاقت دینے کے ساتھ اسکی توجہ ایک جگہ پر مرکوز رکھتا ہے۔ اکتوبر کے افراد کا پتھر opel ہے اور اسے بہت خوش قسمت مانا جاتا ہے اور اس کو پہننے والے افراد میں زندگی کے تمام رنگ نظر آتے ہیں۔ نومبر کے مہینے میں پیدا ہونیوالے افراد کا پتھر پکھراج (topaz) ہوتا ہے اور اس کے پہننے سے وہ اپنے دشمن کی سازشوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ دسمبر کے مہینے میں پیدا ہونیوالے افراد کا پتھرفیروزہ (turquoise) کیلئے ہے اور اسے پہننے والے مشکلات کا شکار کم ہوتے ہیں۔