ڈسپرین کی 2 گولیوں کا حیران کن نسخہ ۔۔۔ وہ نسخہ جو آپ کی زندگی سے انٹہائی بڑا مسئلہ ختم کردے گا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سر میں خشکی بہت عام ہوتی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے اور یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے اور اس سے بچنے کے لیے نت نئے شیمپوز کا استعمال کرتے ہیں۔گھر سے باہر لوگوں کی موجودگی میں یہ خارش شرمندگی کا باعث بھی بن سکتی ہے خاص طور پر خشکی اور جوئیں باہر نکلنا تو شرم سے پانی پانی بھی کرسکتا ہے۔مگر یہ ہوتی کیوں ہے ؟ عام طور پر اس کی وجہ بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل ہوتے ہیں تاہم کچھ وجوہات ان سے ہٹ کر آپ کی اپنی عادات میں چھپی ہوتی ہیں۔

ذہنی تناؤ کے شکاربالوں میں خشکی اس بات کا اشارہ بھی ہوتی ہے آپ کو خود کو پرسکون کرنے کی ضرورت ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق تناؤ کسی بھی قسم کی جلدی مسئلے کو بدترین کرسکتا ہے۔ تناؤ جسم کے دفاعی نظام پر اثرات مرتب کرکے بالوں کی خشکی کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔ خاص طور پر جب بالوں میں خشکی کے نتیجے میں خارش ہوتی ہو۔ تناؤ خارش کی شدت کو بڑھاتا ہے اور لوگ جتنا کھجاتے ہیں اتنی خارش بڑھتی جاتی ہے۔بالوں کو ٹھیک طرح سے نہ دھونابالوں کو اکثر دھونا ان میں جمع ہونے والے تیل اور دیگر ذرات کے ڈھیر کو کم کرکے خشکی اور اس کی علامات کو کم کرتا ہے۔

اپنے بالوں کی مطابقت سے شیمپو کا انتخاب کرنا خشکی شدت کو کم کرتا ہے، مگر شیمپو کے ساتھ بالوں کو ٹھیک طرح دھونا ضروری ہوتا ہے کیونکہ اگر شیمپو کے ذرات بچ جائیں تو وہ بھی خشکی بڑھانے کا باعث بن جاتے ہیں۔صحت بخش غذا سے دورییہ کوئی حیران کن امر نہیں کہ صحت مند جلد اور بالوں کا تعلق غذا سے بھی ہوتا ہے۔ ماہرین تو اکثر خشکی کا باعث ناقص غذا کو قرار دیتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ کو پہلے بھی خشکی کا سامنا ہوچکا ہو۔

ماہرین کے مطابق فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذائیں جیسے گریاں، زیتون کا تیل وغیرہ بالوں کو خشکی سے بچانے کے لیے بہترین ہیں، اسی طرح وٹامن بی سے بھرپور غذائیں جیسے دلیہ، چاول، انڈے اور کیلوں کا استعمال بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔بالوں کے اسٹائلز کو بار بار بدلنا مخصوص اسپرے اور تیل کا استعمال خشکی کو بدترین کرسکتا ہے۔ بالوں میں اکھٹے ہونے والے ذرات ان کے نتیجے میں نمایاں ہوجاتے ہیں، تو ہیئر اسپرے، جیلز اور دیگر سے جس حد تک ممکن ہو اجتناب برتے۔

بالوں کے اسٹائلز کی مصنوعات آپ کے بالوں اور کھوپڑی پر جمع ہوکر خشکی کا باعث بنتی ہیں۔اس تکلیف سے نجات کے چند سادہ مگر دلچسپ ٹوٹکے بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں جو پیش خدمت ہیں۔اسپرین اسپرین ایسے اجزاء(سیلی کائی لیک ایسڈ) سے بھرپور دوا ہے جو بیشتر خشکی سے نجات دلانے والے شیمپوز کا حصہ ہوتے ہیں۔ اسپرین کی 2 گولیوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیں اور سر پر لگانے کے لیے جتنا شیمپو لیتے ہیں اس میں شامل کرلیں۔

اس مکسچر کو اپنے بالوں پر ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں، اس کے بعد پھر سادہ شیمپو سے سر کو دھوئیں آپ اس کا اثر دیکھ حیران رہ جائیں گے۔کھانے کا سوڈا آپ کا باورچی خانہ اپنے اندر سر کی خارش اور خشکی ختم کرنے کی کنجی چھپائے ہوئے ہوتا ہے۔ بس اپنے بالوں کو گیلا کریں اور پھر اس میں مٹھی بھر کر کھانے کا سوڈا زور سے رگڑیں، شیمپو کو چھوڑ کر بالوں کو دھولیں۔ یہ سوڈا خشکی کا باعث بننے والے عناصر کو متحرک ہونے سے روکتا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ سوڈے سے دھونے کے بعد پہلے آپ کے بال خشک محسوس ہو مگر کچھ ہفتوں بعد آپ کے بال قدرتی تیل پیدا کرنے لگیں گے جس سے وہ نرم اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔سیب کے عرق کا سرکہبالوں کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سیب کے عراق کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والی تیزابیت سر میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہیں کہ وہاں خشکی کے پیدا ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔

ایک چوتھائی کپ اس سرکے کو چوتھائی کپ پانی سے بھری اسپرے بوتل میں شامل کریں اور اپنے سر پر چھڑکاؤں کریں۔ اپنے سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک آرام سے بیٹھ جائیں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔ یہ عمل ہفتہ بھر میں دو بار کرنا خشکی کو ہمیشہ کے لیے بھگا دے گا۔ناریل کا تیل ناریل کا تیل خشکی کا آزمودہ اور موثر علاج ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کی مہک بھی مزاج پر ناگوار بھی گزرتی۔

نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں، اس کے علاوہ آپ ایسا شیمپو استعمال کرکے بھی اس کی افادیت کو دوگنا بڑھا سکتے ہیں جس میں ناریل کے تیل کا استعمال بھی ہوتا ہو۔لیموں خشکی سے نجات پانے کے لیے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق یا جوس کی مالش اپنے سر پر کریں اور پانی سے دھولیں۔

اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس ایک کپ پانی میں ملائیں اور اپنے سر کو اس سے بھگولیں۔ اس طریقہ کار کو روزانہ اس وقت استعمال کریں جب تک خشکی کا خاتمہ نہ ہوجائے۔ لیموں میں موجود تیزابیت آپ کے سر پر ہائیڈروجن کی سطح کو متوازن رکھتی ہے جس کے نتیجے میں خشکی کو دور بھاگنا پڑتا ہے۔نمک شیمپو سے پہلے عام نمک کو سر پر رگڑنا یا مالش خشکی کا خاتمہ کرنے میں زبردست کردار ادا کرسکتا ہے۔

نمک دانی کو لیں اور کچھ مقدار میں نمک اپنے سر پر چھڑکیں اور پھر اسے بالوں میں پھیلالیں جس کے بعد کچھ دیر مالش کریں۔ کچھ دیر بعد سر کو شیمپو سے دھو کر حیرت انگیز اثر محسوس کریں۔ایلوویرا اپنی خارش کو دور بھگانے کے لیے شیمپو سے پہلے ایلو ویرا کے تیل یا جیل کی مالش کریں۔ آلو ویرا میں ٹھنڈک کا عنصر خارش سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لہسن لہسن کی پھپھوندی کی روک تھام کی خاصیت اس خشکی کا باعث بننے والے بیکٹریا کے خاتمے کے لیے بھی بہترین ثابت کرتی ہے۔ لہسن کو پیس کر اپنے سر پر مل لیں، اس کی بو سے بچنے کے لیے اس پیسے ہوئے لہسن میں شہد بھی شامل کرلیں اور پھر سر کی مالش کریں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں