بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچانے کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے نوجوانوں کونشے کی بری لت سے بچانے کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے بھارت کی 6 شمالی ریاستوں کی جانب سے شروع کی جانے والی انسداد منشیات مہم چلانے کی پیشکش کی ہے ۔ اتر اکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ روات کا کہنا ہے کہ نامور اداکار نے مہم کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کی ہے جبکہ سنجے دت شوٹنگ میں مصروف تھے جب میرا ان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔

ان کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں منشیات کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب وہ اس مہم کا حصہ بن کر اس کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اتر کھنڈ کی 6 شمالی ریاستوں جن میں اتر کھنڈ ، ہماچل پردیشل ، پنجاب ، ہریانہ ، دہلی راجستھان اور چندی گڑھ نے مل کر منشیات کی روک تھام کے لیے مہم چلانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں