پاکستان کا زمبابوے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف

پاکستان نے زمبابوے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 299 رنز بنائے ۔ اوپننگ بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا ۔ فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 304 رنز کی شراکت قائم ہوئی ، امام الحق 122 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ فخر زمان 210 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، انہوں نے 155 گیندوں پر 5 چھکوں اور 24 چوکوں کی مدد سے یہ اعزاز بنانے میں کامیاب رہے اورہ وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ، انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا ۔