ایسا جادوئی قہوہ جس کا پینے والا کبھی بوڑھا نہیں ہوتا!

دنیا بھر میں ملائشیا اور انڈونیشیا جڑی بوٹیوں سے مالا مال ممالک کے طور پر جانے جاتے ہیں وہیں پر نت نئے روایتی انداز میں مروجہ ہر پل قہووں کا راج ہے اسی طرح کی ایک جڑی بوٹی تونکات علی کا قہوہ ملائشیا میں عام ہے اور پوری دنیا میں اس کی بے پناہ مانگ ہے۔

ملائی زبان میں جڑی بوٹی کو تونکات علی جبکہ عربی میں اس کو عکازہ علی کے نام سے جانا جاتا ہے دنیا بھر میں یہ کہیں پاوڈر کہیں کیپسول اور کہیں ٹی بیگ میں بک رہا ہوتا ہے، اس کو مردانہ قوت میں اضافے کےلئے بھی پیا جاتا ہے ،اعصاب کی کمزوری میں بے پناہ فائدہ مند ہے جن لوگوں کے گردوں میں پتھریاں ہوں انہیں یہ قہوہ پلایا جاتا ہے، یہ قہوہ پینے والوں کو شوگر نہیں ہوتی اور اس کے لئے بہت سے فوائد زندگی میں میسر ہوتے ہیں۔