لیموں سے جوڑوں کے درد کا علاج کیجئے

جوڑوں کےدرد میں مبتلا افراد اب پریشان ہونا چھوڑدیں کیونکہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسا آسان نسخہ جس سے آپ اسے تکلیف دہ مرض سے آسانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ قدرت نے لیموں میں بے شمار فوائد رکھے ہیں ۔ لیموں میں وٹامنز جیسے اے، بی ون، بی 6، فولک ایسڈ، فلیونائڈز، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق لیموں کے چھلکے بھی پھل کی طرح نہایت مفید ہیں۔ دو درمیانے سائز کے لیموں لے کر انہیں چھیل کر ان کے چھلکے گلاس کے جار میں ڈالیں۔ اب اس جار کو مکمل طورپر زیتون کے تیل سے بھر دیں۔ جار کو اچھی طرح بند کردیں اور اس میں ہوا بالکل بھی داخل نہ ہوسکے،اس جار 15دن تک پڑا رہنے دیں۔اب اس تیل کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے درد میں بہت زیادہ کمی ہوجائے گی۔