پشاور میں خطرناک وباء نے انتہائی تشویش ناک صورت حال اختیار کر لی ٗ متاثرہ مریضوں کی تعداد 700سے تجاوز

صوبہ پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی وائرس نے تشویش ناک صورت حال اختیار کر لی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے ٗشہر کے متاثرہ علاقوں میں تہکال کے بعد پشتخرہ، سفیدی ڈھیری اور اچینی پایاں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اب تک دس افراد اس وائرس سے متاثر ہوکر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ خیبر پختون خوا کے بڑے ہسپتالوں میں زیر علاج ایسے مریضوں کی تعداد 130 ہے۔پشاور کے ہسپتال خیبر ٹیچنگ میں 3000 مشتبہ مریضوں کی اسکریننک ہوچکی