آم کی لسی نوش فرمائیں

اب کیوں کہ یہ پھلوں کے راجا آم کا موسم ہے تو خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ آم کو اپنے ہر ہکوان کا حصہ بنا لیں۔ کہیں کوئی آم کا اچار بناتا ہے، تو کوئی آم کا شیک پی رہا ہوتا ہے، کسی کو آم کا شربت پسند ہے تو کوئی اسے میٹھے میں شامل کرکے کھاتا ہے۔ لیکن ہم آم کی ایک ایسی ترکیب بتارہے ہیں جس سے کوئی بھی انکار نہیں کر پائے گا۔

اور وہ ہے آم کی لسی، اب گرمی کے موسم میں ٹھنڈی ٹھنڈی لسی ویسے ہی بہت پسند کی جاتی ہے اور اگر اس لسی میں آم شامل کردیے جائیں تو یقیناً اس کا مزہ دوبالہ ہوجائے گا۔ آم کی لسی کی نہایت آسان ترکیب یہاں سیکھیں۔

اجزاء:
آم — ایک کپ کیوبز میں کٹے ہوئے
چینی — 2 کھانے کے چمچ
دودھ — ½ کپ
دہی — ½ کپ

ترکیب:
آم کو گرائنڈر میں ڈالیں، اس میں چینی، دودھ اور دہی شامل کریں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ صحیح سے مکس ہوجانے پر اس میں برف شامل کریں اور دوبارہ بلینڈ کریں۔ ٹھنڈی ٹھنڈی لسی گلاس میں نکال کر گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔