کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومتَ پاکستان نے پیمنٹ گیٹ وے بنانے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت کے کاروباری افراد کی سہولت کیلئے نئے اقدامات ، پاکستان میں پہلی بار پیمنٹ گیٹ وے بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پے پال ، منی گرام ، ویزا ، ماسٹر جیسی عالمی کمپنیاں اسٹیک ہولڈر ہوں گی ، پیمنٹ گیٹ وے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو فائدہ ہو گا .

بیرون ملک مارکیٹ میں اپنی اشیاء فروخت کر کے آمدن حاصل کر سکیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کاروباری برادری کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کرنا ہو گی . موجودہ حکومت ای کامرس پالیسی پر کام کر رہی ہے .