ڈالر کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے پیسنے نکلوا دیئے ہیں تاہم آج پھر سے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافے سے قیمت 141.34 پیسے ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 1.55 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس کی قیمت 1273.55 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، 15 سینٹ کمی کے بعد 61.66 ڈالر فی بیرل ہو گیاہے ۔اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 38 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔