اسد عمر کی جگہ حفیظ شیخ کے آتے ہی پٹرولم مصنو عا ت کی قیمتو ں بارے ایسی خبر آگئی کہ عوام کو یقین نہیں آئیگا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اسد عمر کےاستعفے کے فوراً بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 1,2روپے نہیں بلکہ ڈائریکٹ کتنے روپے کا اضافہ ؟ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 70 سینٹ فی بیرل اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 65 ڈالر 60 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 90 پیسے فی بیرل اضافہ ہو گیاہے اور اس کی قیمت 73 ڈالر 90 سینٹ پر پہنچ گئی ہے ۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تین روپے سے پانچ روپے کے درمیان اضافے کا امکان موجود ہے ۔