پٹرول مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک )گزشتہ روزحکومت نے پٹرول کی قیمت میں چھ روپے اضافہ کر دیا تھا جس کا اطلاق رات بار ہ بجے کے بعد سے ہوچکا ہے تاہم دوسری جانب آج صبح ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 140 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 38 ہزار 649 کی سطح پر تھا تاہم یہ وقت کے ساتھ مسلسل گرتار ہا اور اب 245 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 403 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے ۔