ڈالر کی نئی قیمت 200روپے حکومت نے دھماکے دار اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف سے ممکنہ طورپرجلدہی طے پاجانے والے معاہدے کے حوالے سےجاری خدشات پر حکومتی وضاحتی بیان جا ری کر دیاگیا ہے۔ معاشی ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہرکیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کے معاہدے میں ڈالر کی نئی قیمت کے حوالے سے بھی بات ہونے کے امکانات ہیں جس کے تحت ڈالر کی نئی قیمت بڑھ کر 200روپے تک جا سکتی ہے۔ جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہوجائے گا تاہم اس بارے میں اب وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کے ساتھ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر مذاکرات کریگا۔ اس حوالے سے تاحال آئی ایم ایف کے ساتھ کسی قسم کا کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں کیا گیا۔