ڈالڑ کے مقا بلے میں پا کستانی روپے میں اضا فہ ، شا ندار خبر آگئی

کراچی: مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی جب کہ یورو کی قدر میں اضافہ اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.76 روپے سے گھٹ کر 138.75 روپے اور قیمت فروخت 138.86 روپے سے گھٹ کر 138.85 روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 138.60 روپے سے گھٹ کر 138.50 روپے اورقیمت فروخت 139.00 روپے پر مستحکم رہی۔

دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت میں 30پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید36.60روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 37.05 روپے سے گھٹ کر37.00روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.75روپے سے گھٹ کر37.70روپے اورقیمت فروخت38.05روپے سے گھٹ کر38.05روپے سے گھٹ کر38.00روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید20.80 روپے سے گھٹ کر 20.70روپے اور قیمت فروخت 22.00 روپے پرمستحکم رہی۔