ایک ہی دن میں روپے نے کتنی لمبی چھلانگ مار دی حکومت اور عوام نے سکھ کا سانس لے لیا

کراچی(آئی این پی ) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 139.05 سے کم ہو کر 136 روپے پر آگئی۔ پیرکو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تین روپے پانچ پیسے اضافہ ہوا ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 139.05 سے کم ہو کر 136 روپے پر آگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 142روپے پر پہنچ گئی تھی جس سے حکومت اور مہنگائی سے پسے عوام کو شدید پریشانی لاحق ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں