سونا اتنا سستا ہوگیا کہ خریداروں کی لائنیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے فی تولہ سونا 63 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے کمی ہوئی ہے۔ 10 گرام سونا 54 ہزار 270 روپے کا ہوگیا۔گذشتہ دنوں میں سونے کی قیمت 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔جس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ’ سونے کی نئی قیمتوں نے 26 نومبر 2012 کی 10 گرام سونے کی قیمت 54 ہزار 5 سو 14 روپے اور فی تولہ قیمت 63 ہزار 6 سو روپے کے ریکارڈ کو توڑ دیا ‘۔

انہوں نے کہا کہ نومبر 2012 میں عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت ایک ہزار 7 سو 48 فی اونس تک جا پہنچی تھی جبکہ اس وقت فی ڈالر کی قیمت 95 روپے 90 پیسے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک سو 35 روپے تھی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزار 2 سو 22 روپے فی اونس ہے۔انہوں نے بتایا کہ سونے کی مقامی قیمتوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے لیکن بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے زیورات کی فروخت میں کمی آئی ہے۔صرافہ بازار کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف حالیہ کارروائی کی وجہ سے کراچی کی جیولری مارکیٹ کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں