تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے، پورے ملک میں کاروبار کے مثبت اشارے ملنے کا آغاز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں کاروبار کے مثبت اشارے ملنے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ایس ای سی پی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ ،رجسٹر کمپنیوں کی تعداد 92109 ہوگئی۔

صرف اکتوبر کے دوران 63فیصد اضافے سے 1395کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جبکہ ایس ای سی پی کی حصوصی سہولیات کے نتیجے میں 50فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن صرف 4گھنٹے میں مکمل کی گئی ۔

منگل کے روز سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے جاری اعلانیے کے مطابق پاکستان میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 92109تک پہنچ چکی ہے ۔

نئی حکومت کے قیام کے بعد سے صرف اکتوبر کے مہنے میں 63فیصد سے مختلف شعبوں میں 1395کمپنیاں رجسٹرہوئیں جن میں سے 50فیصد کمپنیاں صرف 4گھنٹے کے ریکارڈ وقت میں رجسٹر ہوئیں ۔

ان کمپنیوں کی رجسٹریشن ایس ای سی پی کی جانب سے خصوصی سہولیات کے باعث انتہائی قلیل وقت میں مکمل ہوئی ۔

نئی رجسٹرہونے والی کمپنیوں میں 65غیر ملکی سرمایہ کاری ،ٹریڈنگ کے شعبے میں213،تعمیرات کے شعبے میں 183،خدمات کے شعبے میں17،ڈیری کے شعبے میں 13،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 150جبکہ صحت کے شعبے میں 90نئی کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں