تبدیلی سرکار نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ کردیا گیا

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراد یا ، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ کردیا گیا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ، وزارت خزانہ کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر ، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ، مٹی کا تیل 3 روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے ۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 50 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 82 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں