وزیر خزانہ اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سُنادی ، عنقریب ڈالر کی قدر میں 26 سے 27 فیصد تک کمی ہوگی

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ، 27 فیصد کمی ہوگی ۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈھائی ارب ڈالرسے بڑھ کر 18 ارب ڈالرہو گیا ہے ۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بروکرزسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا ۔ حکومت کے پاس فروری 2019 تک کی ادائیگیوں کے ذخائرموجودہیں ۔ سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پربہترکرنا ہے ، کاروبارمیں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ، اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہتر اقدام کرنے ہوں گے ۔

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے ، کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کیلئے بھی کام کریں گے ۔ مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہیے اوور ریگولیٹ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منشورمیں ایز آف ڈوئنگ بزنس شامل ہے ۔ پاکستان میں کاروبارکرنا بہت مہنگا کردیا ہے ۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت کوبہترکرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ رئیل اسٹیٹ کوبھی اسٹاک مارکیٹ کی طرزپرسسٹم میں لائیں گے ۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری ٹیکسیشن کی وجہ سے کم ہے تواسے ٹھیک ہونا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں