نئی تاریخ رقم ۔۔۔ حکومت نے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے پاکستانیوں کوبڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے معیشت کو بہتر بنانے کیلئے خرچے کم کرنے اور سادگی اختیارکرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں رہائش نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری سیکریٹری کے گھر میں ڈیرہ ڈالا تاہم اب اسد عمر نے معیشت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیاہے ۔

اسد عمرنے حال ہی میں منی بجٹ پیش کیا جس میں انہوں نے کئی ایشیا پر ٹیکس بڑھایا جس کے باعث پی ٹی آئی کی حکومت تنقید کی زد میں ہے تاہم وہ اسے نظر اندازکرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ا ب اسد عمرنے انتہائی شاندار اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیسے بھیجنے او ر وصول کرنے کیلئے ” پے پال “ جیسا پلیٹ فارم معیشت کیلئے بہت ضروری ہے اور انشااللہ ہم تین یا چار ماہ میں اس طرح کا اپنا ذاتی پلیٹ فارم بنائیں گے اور اس دنیا میں متعارف کروائیں گے ۔

یاد رہے کہ پے پال امریکی کمپنی ہے جو کہ اس وقت پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور اس کے ذریعے صارفین آن لائن اپنی رقوم دیگر ممالک اور شہروں میں بھیج اور وصول کر سکتے ہیں اور یہ چیکس اور روایتی طریقہ کار سے مختلف اور انتہائی آسان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں