کپتان کی حکومت میں موجیں لگ گئیں۔ سونے کی قیمتیں ایک ساتھ کتنی کم ہو گئیں؟ جانئے

کراچی(مانٹرینگ ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 4 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1200 ڈالر کی سطح سے گر کر 1199 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد کراچی،، حیدرآباد، لاہور،، ملتان،، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 0 روپے ہوگئی۔اسی طرح 256 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 50 ہزار497 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 800 ر وپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں