پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 59.34 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

کراچی (اردو نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمنگل کو اتار چڑھاوٌ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدتیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس 75.48 پوائنٹس کی ریکوری سی 40759.53 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 59.34 فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 19 ارب 30 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 2 کروڑ 69 لاکھ 56 ہزار شیئرززائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورمسلسل مندی کی وجہ سے حصص کی قیمتیں گرنے سے پرکشش سطح پر آنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی جس کے نتیجے میں ابتدائی اوقات میں تیزی آنے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 350پوائنٹس کے اضافے سے 40943 پوائنٹس کی کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن 41 ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچنے پر منافع کے حصول کی عرض سے حصص کی فروخت کا رجحان شروع ہوا

جس سے تیزی کے اثرات زائل ہونے لگے اور انڈیکس 40519 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا ٹریڈنگ کے دوران اسی طرح اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب آگئے اورمارکیٹ کے
اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 75.48 پوائنٹس کے اضافے سی 40759.53 پوائنٹس پربندہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 40.01 پوائنٹس اضافے سے 20036.76 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 411.43 پوائنٹس اضافے سے 68969.12 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس 75.79 پوائنٹس اضافے سی 29848.96 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی219 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 134 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

بیشترکمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 19 ارب 30 کروڑ 22 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84 کھرب 48 ارب 38 کروڑ 25 لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم13 کروڑ 95 لاکھ 8 ہزار شیئرز رہا جو عمومی طور پر کم لیکن پیر کی11کروڑ 25 لاکھ 52 ہزار شیئرزکے مقابلے میں 2 کروڑ 69 لاکھ 56 ہزار شیئرز زائد ہے ۔

قیمتوں میںاتار چڑھاؤکے لحاظ سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 63.75 روپے اضافے سی 1338.75 روپے اورسیمنس کے حصص کی قیمت 18.87 روپے اضافے سی 927.75 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 19.99 روپے کمی سی1800.01 روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت19.50 روپے کمی سی 630.50 روپے پربند ہوئی۔

گزشتہ روز بینک الحبیب کی سرگرمیاں ایک کروڑ 11 لاکھ 48 ہزارر شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیںجب کہ دیگر کمپنیوں میںیونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،بینک آف پنجاب ،ٹی آر جی پاکستان ، ڈیسکون آکسی چیم ،کے الیکٹرک ،الطہور لمیٹیڈ ،فوجی سیمنٹ اورپاک الیکٹران کے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی محدود پیمانے پر اتار چڑھاو،ْ کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں