ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 124 روپے 19 پیسے پر آ گئی

انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج سارے دن میں ڈالر کی قد ر میں کبھی اضافے اور کبھی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کم ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 124 روپے 19 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 124 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا ۔