ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ہونا شروع ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی

پاکستان میں انتخابات کے بعد بہتر ہوتی ہوئی سیاسی صورتحال سے ڈالر سمیت سونے کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ہونا شروع ہو گئی ہے ، جس کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی ہے ، اس طرح کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی ، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت ،47,468 روپے فی تولہ سونے کی قیمت 55,600 روپے ہو گئی ہے ۔