تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے ، ڈالر ایک دن میں 3 روپے سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی نُمایاں تیزی

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی ممکنہ حکومت کی خبر نے ہی کاروباری حلقوں میں ایک اطمینان کی فضا بائی جاتی ، ڈالر کی اُنچی اُڑان کو بھی بریک لگ گئی ہے . میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے . سونے کی قیمت بھی 56 ہزار روپے فی تولہ رہی . مجموعی طور پر کاروباری حلقوں نے اطمینان و سکون کا اظہار کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ انتخابات کے بعد مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان کو بریک لگ جائیں گے . عمران خان نے معاشی اصلاحات کو اپنے منشور میں بڑی اہمیت دی ہے . عام خیال پایا جاتا ہے کہ عمران خان کی کامیابی پاکستان کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی .