عمران خان کی کامیابی مُلک کیلئے نیک شگون ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثر ، ڈالر کی قیمت میں بھی نُمایاں کمی

عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی واضح برتری کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا ، جہاں خریداری کی لہر دیکھنے میں آئی ۔ اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز 767 پوائنٹس اضافے سے ہوا اور 100 انڈیکس 42 ہزار 106 پر ریکارڈ ہوا ۔ معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کے مطابق پی ٹی آئی کو توقعات سے بہتر نتائج ملنے پر اسٹاک ایکسچینج میں رجحان مثبت ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں بھی نُمایاں کمی دیکھنے میں آئی ، آج ڈالر کا انٹربینک ایکسچینج ریٹ 21 پیسے کمی کے بعد 128.2 روپے رہا . واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف کو اب تک قومی اسمبلی کی 119 نشستوں پر برتری حاصل ہے ۔