سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ، نیا ریکارڈ بن گیا

ین الاقومی مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں11 ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے بڑھ گئے ۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں سونے کی فی اونس قیمت 1284 ڈالر سے بڑھ کر 1295 ڈالر ہوگئی،جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 550 روپے کے اضافے 53400 روپے سے بڑھ کر 53950 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 45771 روپے سے بڑھ کر46243 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی دس روپے بڑھ کر 810 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔