500 روپے سے کم موبائل بیلنس استعمال کرنیوالوں کیلئے خوش کردینے والی خبر آگئی

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے 5 سو روپے سے کم بیلنس استعمال کرنے والے موبائل صارفین سے ٹیکس نہ لینے اور پی ٹی سی ایل ملازمین کے پنشن کامسئلہ جلد حل کرنے کی سفارش کردی۔گزشتہ روز کمیٹی کا اجلاس شاہی سید کی سربراہی میں ہوا۔ ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہر ہفتے موبائل صارفین سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے حاصل ہوتے ہیں۔ ایف بی آر کے حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ موبائل کمپنیوں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیےسافٹ وئیر بنالیاہے اور کمپنی ہر ہفتے صارفین کا ڈیٹا ہمیں فراہم کرے گی اب تک تین موبائل کمپنیاں صارفین کا ڈیٹا فراہم کررہی ہیں جبکہ ایک کمپنی کوتکنیکی وجوہات کی وجہ سے مسائل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ٹیلی نار کا آڈٹ کریں گے جو آٹھ سے دس ہفتہ میں مکمل ہوجائے گا۔ ایف بی آر کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ موبائل صارفین سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں سالانہ تقریبا 52 ارب سے زائد حاصل ہوتے ہیں۔ایف بی آر کو موبائل صارفین سے ٹیکس تفصیلات کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔