ن لیگ کی حکومت نے پاکستان داؤ پر لگا دیا 4 سالوں میں کتنے ہزار ارب قرضہ لے لیا اعداد و شمار جان کر آپ سکتے میں آ جائیں گے

حکومت کا قرضوں پر انحصار بڑھ گیا، قرضوں کا حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے چار سالہ دور حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 11 ہزار ارب روپے اضافے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر قرضے 25 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جاری دستاویز کے مطابق ملک قرضے 16 ہزار 152 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضے 9 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ دنیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے جب اقتدار سنبھالا تو ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 14 ہزار 318 ارب روپے تھے جبکہ اب یہ قرضے 25 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔