عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 63 ڈالر 52 سینٹ مقرر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتمیں بلند ترین اضافے کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 63 ڈالر 52 سینٹ مقرر ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں 3ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں13ڈالر سے زائد اضافہ ہوچکا ہے اور اب خام تیل کی قیمت اڑھائی سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس وقت خام کی فی بیرل قیمت 63 ڈالر 52 سینٹ ہوچکی ہے۔