بجلی کی فی یونٹ قیمت حیران کن حد تک پہنچ گئی

نیپرا نے گنے سے پیدا ہونیوالی بجلی کا ٹیرف 8 روپے 85 پیسے فی یونٹ مقرر کردیا ہے، نیپرا ذرائع کے مطابق نیپرا نے گنے سے پیدا ہونیوالی بجلی کا پیشگی ٹیرف مقرر کردیا ہے جو کہ 30 سال کیلئے مقررہوگیا ہے پہلے 10 سال کے لئے بجلی کا ٹیرف 8 روپے 85 پیسے فی یونٹ مقرر جبکہ 11 سے 30 سال کے دوران ٹیرف 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ ہوگا نیپرا کے مطابق یہ ٹیرف نئے بننے والے یاگیس کے پاور پلانٹ پر نافذ ہوگا۔