ناقابل یقین ، جہاز کا ٹکٹ صرف 99 روپے میں معروف ائیر لائن نے لوٹ سیل لگا دی

ائیر ایشیا نے محدود مدت تک کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے جہاز کے ٹکٹ کی قیمت 99 روپے کر دی۔ ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے تاہم اس کا اطلاق مئی 2018 سے لیکر جنوری 2019 تک کی پروازوں پر ہوگا۔ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک اور بھارت کے مخصوص شہروں میں چلنے والی پروازوں کا کرایہ 99 روپے جب کہ بیرون ملک چلنے والی پروازوں کا کرایہ 444 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ائیر ایشیا کی اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند بھارتی شہری موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے ہی بکنگ پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔