پنجاب میں کپاس کی 30 لاکھ بیلز تیار

پنجاب میں کپاس کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔ کاٹن جنرز فورم کے مطابق صوبے میں اب تک 30 لاکھ کاٹن بیلز تیار ہوچکی ہے ۔ پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار 15 اکتوبر 2017 تک گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 37 فیصد اضافے سے 59 لاکھ بیلز رہی ۔ کاٹن جنرز فورم کے مطابق پنجاب مں کپاس کی پیداوار میں 55 فیصد اضافے سے 30 لاکھ جبکہ سندھ میں 22 فیصد اضافے سے 29 لاکھ بیلز رہی ۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم کے مطابق رواں سال پاکستان میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں ریکارڈ اضافہ بہترین موسمی حالات اور تصدیق شدہ بیجوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ہوا ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سالوں کے دوران بھی پاکستان میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔